سعودی عرب میں حج 2024 عازمین کے استقبال کے لیے ملک کے چھ ہوائی اڈے تیار

سعودی عرب میں حج 2024 عازمین کے استقبال کے لیے ملک کے چھ ہوائی اڈے تیار

جدہ۔9مئی (اے پی پی):سعودی عرب نے حج 2024 عازمین کے استقبال کے لیے ملک کے چھ ہوائی اڈے تیار کر لیے۔ حج 2024کے لیے 7,700 پروازوں سے 34 لاکھ عازمین سعودی عرب پہنچیں گے۔

گلف نیوز نے جمعرات کو سعودی شہری ہوابازی کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ عازمین کے استقبال کے لیے چھ اہم ہوائی اڈوں کو نامزد کیا گیا ہے ان میں جدہ کا م شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہیں،

مدینہ میں شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ہوائی اڈے، طائف کے طائف انٹرنیشنل ایئرپورٹ،ریاض میں شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ،ساحلی شہر یانبو میں پرنس عبدالمحسن بین الاقوامی ہوائی اڈہ اور مغربی شہر دمام میںشاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ شامل ہے۔

سعودی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن نے مزید بتایا کہ کہ حج سیزن کے دوران 7,700 پروازوں سے 3.4 ملین عازمین سعودی عرب آئیں گےمزید برآں، 6 ہوائی اڈوں پر 13 ٹرمینلز عازمین حج کے استقبال کے لیے مختص کیے گئے ہیں جن پر 21,000 ملازمین خدمات انجام دیں گے۔

اس کے علاوہ بغیر بیگ کے مسافرسروس بھی شروع کی گئی ہے جو مملکت کے ہوائی اڈوں پر حجاج کے لیے سفری طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے دستیاب ہے۔