سعودی عرب میں دھوپ میں کام لینے پر پابندی ختم

105
سعودی عرب میں دھوپ میں کام لینے پر پابندی ختم
سعودی عرب میں دھوپ میں کام لینے پر پابندی ختم

ریاض۔16ستمبر (اے پی پی):سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کے تمام اداروں و کمپنیوں سے کھلے مقامات دوپہر کے وقت ڈیوٹی لینے پر تین ماہ کی پابندی15 ستمبر کو ختم کردی گئی ۔

ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت نے قومی کونسل برائے اکیوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کھلے مقامات اور دھوپ میں کام لینے پر15 جون سے 15 ستمبر2024 تک پابندی رہی۔

انہوں نے کہا کہ دوپہر کے وقت ڈیوٹی لینے پر پابندی کے فیصلے کا مقصد پرائیویٹ سیکٹر میں کارکنوں کی سیفٹی اور صحت کو یقینی بنانا، اکیوپیشنل سیفٹی اور صحت کے بین الاقوامی معیارات کے مطابق صحت مند اور محفوظ کا م کا ماحول فراہم کرنا ہے۔

وزارت نے کہا کہ اس سال اس فیصلے کے ساتھ اداروں کی تعمیل کی شرح 94.6 تک پہنچ گئی۔واضح رہے وزارت افرادی قوت کی جانب سے ملکی سطح پر مختلف ٹیمیں تشکیل دی جاتی ہیں جو مقررہ اوقات میں اس امر کا جائزہ لیتی ہیں کہ قانون کی خلاف ورزی تو نہیں کی جا رہی۔