سعودی عرب میں سات ماہ کے دوران 4.2 ملین غیرملکی سیاحوں کی آمد

127
Ministry of Tourism of Saudi Arabia
Ministry of Tourism of Saudi Arabia

ریاض۔29ستمبر (اے پی پی):سعودی وزارت سیاحت نے کہا ہے گزشتہ سات ماہ میں مملکت آنے والے غیرملکی سیاحوں کی تعداد 4.2 ملین سے رہی جو گزشتہ برس سے 25 فیصد جبکہ سال 2019 کے مقابلے میں 656 فیصد زیادہ ہے۔ایس پی کے مطابق عالمی یوم سیاحت کے موقع پر وزارت کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس جنوری سے جولائی تک 17.5 ملین غیرملکی سیاح مملکت آئے جبکہ سال 2019 کے مقابلے میں یہ تعداد 73 فیصد زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب بہترین سیاحتی مقامات اور تفریحی سرگرمیوں کی وجہ سے عالمی سیاحت کا مرکز بن گیا۔2023 میں ہی سیاحتی کمیٹی نے سو ملین سیاحوں کا ہدف پورا کرلیا تھا جو 2030 کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی رپورٹ برائے 2024 کے مطابق گزشتہ برس 2023 کے دوران سعودی عرب آنے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو جی 20 ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔