سعودی عرب میں معذور افراد کے لیے جامع رسائی پروگرام کا آغاز

111
Royal Commission of Saudi Arabia for Riyadh
Royal Commission of Saudi Arabia for Riyadh

ریاض ۔28فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے رائل کمیشن برائے ریاض نے دارالحکومت ریاض میں معذور افراد کے لیے جامع رسائی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔العربیہ کے مطابق یہ پروگرام ایک شہری ماحول فراہم کرتا ہے جو شہر کے معذور رہائشیوں اور آنے والوں کے لیے رسائی، نقل و حرکت اور مختلف سرگرمیوں کی سہولت فراہم کرے گا۔پروگرام میں ریاض شہر کے لیے عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں ایک جامع رسائی کوڈ کی تیاری شامل ہے۔

اس میں ہر قسم کی معذوری کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ضروری کنٹرولز جن میں موٹر معذوری، بصری اور سماعت کی خرابیاں، سیکھنے اور عارضی معذوری وغیرہ شامل ہیں۔ سب سے نمایاں مقامی اور بین الاقوامی حوالوں اور نظاموں کی بنیاد پر آسان اور سادہ طریقے سے اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی کہ معذور افراد کی ضروریات کو موجودہ اور مستقبل کے منصوبوں میں فراہم کیا جائے۔

اس ضابطے کا اطلاق بتدریج سرکاری اور نجی شعبوں کی عمارتوں پر کیا جائے گا۔ اس کا اطلاق براہ راست سرکاری شعبے کے لیے نئی عمارتوں اور سہولیات پر ہوگا۔ 2025 کی پہلی سہ ماہی سے شروع ہونے والی موجودہ سرکاری عمارتوں اور سہولیات کے علاوہ ریاض شہر میں 1,000 سے زیادہ موجودہ سرکاری عمارتوں میں معذور افراد کی سہولیات متعارف کرائی جائیں گی۔