سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات ز رکی شرح میں 4.83 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرملک ارسال کرنے کی شرح میں جاری مالی سال کے دوران 4.83 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا اپریل 2020ءسعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 4.377 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا، جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 4.83 …

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرملک ارسال کرنے کی شرح میں جاری مالی سال کے دوران 4.83 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا اپریل 2020ءسعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 4.377 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا، جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 4.83 فیصد زیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 4.175 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ اعدادوشمارکے مطابق اپریل 2020ءمیں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 451.37 ملین ڈالرزرمبادلہ ملک بجھوایا، گزشتہ سال اپریل میں پاکستانی محنت کشوں نے سعودی عرب سے 428.04 ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے قانونی بینکنگ ذرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی ک کیلئے اقدامات کے نتیجہ میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں اضافہ کارحجان جاری ہے۔رواں مال کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں 5.81 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے،گزشتہ سال بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں 9.63 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا تھا۔

مزید خبریں