سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ کی متعدد کوششیں ناکام، درجنوں افراد گرفتار

111

ریاض۔29دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف بارڈر گارڈ نے مملکت کے مختلف علاقوں میں منشیات کی سمگلنگ کی متعدد کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے درجنوں افراد گرفتار کرلیا۔ایس پی اے کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف بارڈر گارڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوراان 1.3 ٹن حشیش،13 لاکھ 82 ہزار 622 نشہ آور گولیاں

اور 136 ٹن قات( نشہ آور پتے) کو ضبط کیا ہے۔جازان، عسیر اور نجران کے علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 959 ایتھوپیئن، 849 یمنی، 3 صومالی، ایک اریٹیرین اور 12 سعودی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔سکیورٹی حکام نے عوام سے اپیل کی کہ وہ منشیات کی سمگلنگ یا فروخت سے متعلق کسی بھی سرگرمی کی اطلاع دیں۔