سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ کے بڑے نیٹ ورک کا انکشاف، سرکاری اہلکار بھی شامل

149

جدہ۔16نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ منشیات سمگلنگ میں ملوث بڑے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا گیا ہے جو 9سعودی شہریوں پرمشتمل ہے جن میں ایک وزارت داخلہ کا اہلکار بھی شامل ہے۔ایس پی اےکے مطابق وزارت داخلہ کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ انسداد منشیات مہم کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں۔انسداد منشیات کی ٹیمیں ایک ایسے خطرناک نیٹ ورک کا سراغ لگانے میں کامیاب ہو گئے جن کے کارندے بیرون ملک سے منشیات مملکت سمگل کیا کرتے تھے۔نیٹ ورک میں 9 سعودی شہری شامل ہیں جن میں ایک کا تعلق وزارت داخلہ جبکہ 4 محکمہ کسٹم اور ایک سعودی الیکٹریک کمپنی سے تعلق رکھتا ہے۔ملزمان کے بارے میں ابتدائی معلومات کے مطابق گروہ کے ارکان باری باری بیرون ملک جاتے اور واپسی پر اپنے ہمراہ بڑی مقدار میں منشیات لاتے تھے۔دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ سمگل کی گئی منشیات کو مختلف مقامات پر چھپا دیتے تھے جہاں سے انہیں سپلائی کیا جاتا تھا۔