سعودی وزیرخارجہ کی فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات

ریاض۔16نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیرس میں یورپی و خارجہ امور کے وزیر جان نویل پاور سے ورکنگ لنچ پر ملاقات کی ۔ ایس پی اے،کے مطابق سعودی وزیرخارجہ کی فرانسیسی ہم منصب سےملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا علاوہ ازیں علاقائی و بین لاقوامی امور میں ہونے والی پیش رفت خاص طورپر غزہ پٹی اور لبنان کی صورتحال …

ریاض۔16نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیرس میں یورپی و خارجہ امور کے وزیر جان نویل پاور سے ورکنگ لنچ پر ملاقات کی ۔

ایس پی اے،کے مطابق سعودی وزیرخارجہ کی فرانسیسی ہم منصب سےملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا علاوہ ازیں علاقائی و بین لاقوامی امور میں ہونے والی پیش رفت خاص طورپر غزہ پٹی اور لبنان کی صورتحال کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماوں کی ملاقات کے موقع پر فرانس میں سعودی عرب کے سفیر فہد الرولی اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر عبدالرحمان الداود بھی موجود تھے۔