سعودی عرب میں میٹرو پروجیکٹ کا افتتاح کردیا گیا

ریاض۔28نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ریاض میٹرو پروجیکٹ کا افتتاح کردیا۔ایس پی اےکے مطابق افتتاح سے قبل شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ریاض میٹرو کے حوالے سے ویڈیو دکھائی گئی جس میں بتایا گیا تھا میٹرو سروس ایک عظیم منصوبہ تھا جو اس دورِ حکومت میں مکمل ہوا۔ ریاض میٹرو کے 6 ٹریکس ہیں جن کی مجموعی لمبائی 176 کلومیٹر ہے جبکہ سٹیشنز …

ریاض۔28نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ریاض میٹرو پروجیکٹ کا افتتاح کردیا۔ایس پی اےکے مطابق افتتاح سے قبل شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ریاض میٹرو کے حوالے سے ویڈیو دکھائی گئی جس میں بتایا گیا تھا میٹرو سروس ایک عظیم منصوبہ تھا جو اس دورِ حکومت میں مکمل ہوا۔

ریاض میٹرو کے 6 ٹریکس ہیں جن کی مجموعی لمبائی 176 کلومیٹر ہے جبکہ سٹیشنز کی تعداد 85 ہے جن میں 4 مرکزی سٹیشنز شامل ہیں۔اس موقع پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی بے مثال معاونت اور سرپرستی سے میٹرو سروس جو کل تک ایک منصوبہ تھا آج حقیقت میں ہمارے سامنے ہے، یہ سروس اہل ریاض اور یہاں آنے والوں کے لیے مثالی سہولت فراہم کرے گی۔

واضح رہے کہ ریاض میٹرو پہلے مرحلے میں تین روٹس کے لیے سروس شروع کی جا رہی ہے۔بعدازاں دسمبر کے وسط تک مزید تین روٹس کے لیے سروس شروع کردی جائے گی۔

مزید خبریں