پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام بورڈ آف سٹڈیز کا اجلاس

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام بورڈ آف سٹڈیز کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے نصاب پر نظرثانی، نئے پروگرامز اور مختصر سرٹیفکیٹ کورسز کے اجرا کا جائزہ لیا گیا

لاہور۔29اگست (اے پی پی):پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام بورڈ آف سٹڈیز کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے نصاب پر نظرثانی، نئے پروگرامز اور مختصر سرٹیفکیٹ کورسز کے اجرا کا جائزہ لیا گیا۔ڈائریکٹر انسٹیٹیو ٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر سید نادر حسین نے بورڈ آف سٹڈیز کے اراکین، فیکلٹی ممبران و دیگر جامعات کے نمائندوں اور صنعتی ماہرین کا خیرمقدم کیا۔انہوں نے آئی سی ای ٹی کی لیبارٹری سہولیات کی ترقی، پینٹ مینوفیکچرنگ پلانٹ، ریسرچ لیبارٹری،30 کلو واٹ سولر سسٹم،والٹرا فلٹریشن پلانٹ،واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری اورپروسیس سیمولیشن لیب کی تعمیرو فراہمی میں سابق طلبہ کے تعاون کو قابلِ تحسین قرار دیا۔انہو ں نے نے فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی جانب سے آئی سی ای ٹی کے کلاس رومز کو جدید بنانے کے لیے فراہم کردہ چار سمارٹ ایل ای ڈیز کی سہولت کاری کو بھی سراہا۔ اجلاس میں بی ایس سی (انجینئرنگ) کیمیکل انجینئرنگ کے نصاب پر نظرثانی،بی ایس سی (انجینئرنگ) کیمیکل انجینئرنگ بمعہ اسپیشلائزیشن پٹرولیم اینڈ گیس کے نصاب پر نظرثانی،نئے پروگرام بی ایس سی (انجینئرنگ) فوڈ انجینئرنگ کے نصاب کی منظوری،نئے پروگرام ایم ایس پروسیس سیفٹی اینڈ مینجمنٹ کے نصاب کی منظوری،پروفیشنل ڈویلپمنٹ، پروسیس سیفٹی، Aspen HYSYS اور واٹر بیسڈ ڈیکوریٹو پینٹ ٹیکنالوجی کے سرٹیفکیٹ کورسز کا اجرا،بارے امور زیرِ غور آئے۔بورڈممبران نے ڈاکٹر ایاز محمد کی سربراہی میں کریکلم ریویو اینڈ ڈویلپمنٹ کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا۔ بورڈ نے موجودہ پروگرامز کے نصاب میں تمام مجوزہ ترامیم اور نئے پروگرامز کے اجرا کی منظوری دیتے ہوئے چند تجاویز پیش کیں۔

مزید خبریں