ریاض۔8جنوری (اے پی پی):سعودی عرب میں میڈیکل انشورنس سے منسلک افراد کی تعداد 13 ملین تک پہنچ گئی جن میں سعودی اورغیرملکی شامل ہیں۔ اردو نیوز کے مطابق انشورنس کونسل کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ مملکت کے نجی شعبے کے کارکنوں کےلیے لازمی میڈیکل انشورنس سکیم سے مستفیدہونے والوں میں 20 لاکھ سعودی شہری جبکہ 24 لاکھ ان کے اہل خانہ ہیں۔میڈیکل پالیسی میں رجسٹرڈ غیرملکی کارکنوں کی مجموعی تعداد 7.2 ملین جبکہ 14 لاکھ اہل خانہ ہیں جو غیرملکی کارکنوں کی زیر کفالت ہیں۔
میڈیکل انشورنس کونسل کی ترجمان ایمان الطریفی نے کہا ہے کہااتنی بڑی تعداد میں میڈیکل انشورنس پالیسی سے منسلک افراد کی موجودگی اس بات کی دلیل ہے کہ انشورنس پروگرام کے تحت بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔