تبوک۔29ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب میں نشہ آور گولیاں سمگل کرنے پر2غیر ملکیوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کر دیا گیا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں نے کہا گیا ہے کہ مصری تارکین وطن ہانی ابو القاسم اور سلیمان عبید اللہ کو نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑ کر عدالت میں پیش کیا گیا جہاں الزام ثابت ہوا اور فساد فی الارض پھیلانے کے باعث عدالت نے سر قلم کرنے کی سزا سنائی تھی۔’بعد ازاں اپیل کورٹ نے زریں عدالت کی فیصلے کی تصدیق کی اور ایوان شاہی نے فیصلے پر عملدرآمد کی منظوری دی ، تاہم گزشتہ روز تبوک میں سزا نافذ کردی گئی ہے۔