سعودی عرب میں نشہ آور گولیاں سمگل کرنے پر غیر ملکی کو سزائے موت

111
Ministry of Interior of Saudi Arabia
Ministry of Interior of Saudi Arabia

ریاض۔9دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب میں نشہ آور گولیاں سمگل کرنے پر غیر ملکی کی سزائے موت پر عملدرآمد کر دیا گیا ۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کے جرم پر ایک تارک وطناردنی تارک وطن محمد عید العزازمہ پر سزائے موت کا عدالتی فیصلہ نافذ کردیا گیا تھا۔

مذکورہ شخص کو نشہ آور گولیاں سمگل کرتے ہوئے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں الزام ثابت ہونے پر اور زمین میں فساد پھیلانے پر اسے سر قلم کرنے کی سزاسنائی گئی۔فیصلے پر اپیل کورٹ نے تصدیق کی اور ایوان شاہی نے سزانافذ کرنے کی منظوری دی ہے تاہم گزشتہ روز الجوف میں عدالت کا فیصلہ نافذ کردیا گیا ۔