غزہ میں انسانیت سوز جرائم اور نسل کشی روکی جائے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔9دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی برائے فلسطین فرانسسکا البانیز نے غزہ میں انسانیت سوز جرائم اور نسل کشی روکنے کا مطالبہ کیا۔یوان نیوز کے مطابق فرانسسکا البانیز نے یونیورسٹی آف ویانا، آسٹریا میں منعقد ہ"اسرائیلی جنگ۔ کیا ایک نوآبادیاتی نسلی صفائی ہے" کے زیرعنوان ایک کانفرنس سے خطاب کیا۔ فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی فرانسسکا البانیز نے غزہ میں انسانیت سوز جرائم …

اقوام متحدہ ۔9دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی برائے فلسطین فرانسسکا البانیز نے غزہ میں انسانیت سوز جرائم اور نسل کشی روکنے کا مطالبہ کیا۔یوان نیوز کے مطابق فرانسسکا البانیز نے یونیورسٹی آف ویانا، آسٹریا میں منعقد ہ”اسرائیلی جنگ۔

کیا ایک نوآبادیاتی نسلی صفائی ہے” کے زیرعنوان ایک کانفرنس سے خطاب کیا۔ فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی فرانسسکا البانیز نے غزہ میں انسانیت سوز جرائم اور نسل کشی روکنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں اسرائیل کے اقدامات جنگ کے اصولوں کو نظر انداز کرتے ہوئے تباہی کا ایک منظم عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں جو کچھ ہوا وہ نسل کشی کی طرح نظریاتی نفرت پر مبنی تھا، اور اس بات کی نشاندہی کی کہ شہریوں کا تصور ختم کر دیا گیا اور شہریوں کے قتل کو جائز قرار دیا گیا۔انہوں نے 7 اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیل کے اقدامات کو نسلی تطہیر سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی غزہ کی تاریخی اہمیت کو مٹانے کی کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس صورتحال کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔