سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 1.5 فیصد اضافہ

72

اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 1.5 فیصداضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 4.574 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 1.5 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 4.505 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

جنوری کے مہینہ میں سعودی عرب سے ترسیلات زرکاحجم 539.9 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجوگزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں کم ہے، گزشتہ سال جنوری میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 549.9 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9.1 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔