ریاض ۔23جولائی (اے پی پی):سعودی عرب میں گاڑیاں چرا کر پارٹس فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتارکرلیا گیا ۔اخبار 24 کے مطابق ریاض پولیس نے گاڑیاں چوری کرنے والے تین رکنی گروہ کو حراست میں لے لیا، ملزمان کے خلاف کیس درج کر لیا گیا ہے۔ر یاض ریجن کی پولیس کا کہنا ہے کہ تین سعودی شہریوں کو گرفتار کیا گیا جن پر الزام ہے کہ وہ پرانی گاڑیاں چرانے …
سعودی عرب میں گاڑیاں چرا کر پارٹس فروخت کرنے والا 3 رکنی گروہ گرفتار

مزید خبریں
ریاض ۔23جولائی (اے پی پی):سعودی عرب میں گاڑیاں چرا کر پارٹس فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتارکرلیا گیا ۔اخبار 24 کے مطابق ریاض پولیس نے گاڑیاں چوری کرنے والے تین رکنی گروہ کو حراست میں لے لیا، ملزمان کے خلاف کیس درج کر لیا گیا ہے۔ر
یاض ریجن کی پولیس کا کہنا ہے کہ تین سعودی شہریوں کو گرفتار کیا گیا جن پر الزام ہے کہ وہ پرانی گاڑیاں چرانے کے بعد ان کے پارٹس نکال کر انہیں ورکشاپس اور پرانی گاڑیوں کے پارٹس کی مارکیٹ میں فروخت کرتے تھے۔پولیس نے ملزمان سے ابتدائی تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ تینوں ملزمان مسروقہ گاڑیوں کے پارٹس بیرون ملک بھی فروخت کرنے میں ملوث تھے۔گروہ کے تینوں افراد کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرکے انہیں متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا جہاں ان پر فرد جرم عائد کرنے کے بعد مقدمہ چلایا جائے گا۔







