ریاض۔5جنوری (اے پی پی):سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے 19 ہزار 541 غیر قانونی تارکین گرفتار کئے گئے ہیں۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ کل گرفتار شدگان میں سے 11402 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی ،4775 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی …
سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے 19 ہزار 541 غیر قانونی تارکین گرفتار

مزید خبریں
ریاض۔5جنوری (اے پی پی):سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے 19 ہزار 541 غیر قانونی تارکین گرفتار کئے گئے ہیں۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ کل گرفتار شدگان میں سے 11402 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی ،4775 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی جبکہ 3364 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ عرصے کے دوران 953 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جن میں سے 40 فیصد یمنی، 58 فیصد ایتھوپی جبکہ دوفیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔کمیٹی نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 27 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔ دوسری جانب سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا سنگین جرم ہے جس پر 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے۔







