ریاض ۔12مارچ (اے پی پی):خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے نیشنل چیریٹیبل ورک پلیٹ فارم (احسان) کے ذریعے چوتھے ایڈیشن میں قومی خیراتی کام مہم کے آغاز کی منظوری دے دی ۔ ایس پی اے کے مطابق یہ مہم جو کہ مقدس مہینے کے اختتام تک جاری رہے گی۔ یہ مہم خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے کی جانے والی دیکھ بھال اور دلچسپی کے دائرے میں آتی ہے جو کہ شریعت کے مقاصد میں سے ایک کے طور پر خیراتی کاموں کے لیے دی گئی ہے۔
اس مہم کا مقصد شہریوں اور مخیرحضرات کو ماہ صیام کے دوران ضرورت مندوں کے لیے دل کھول کر عطیات دینے کی ترغیب دینا ہے۔اس موقع پر احسان پلیٹ فارم کی نگران کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ماجد القصبی نے خادم حرمین شریفین، ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے مسلسل تعاون پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مملکت کی قیادت کی جانب سے سرپرستی اور تعاون کے نتیجے میں احسان پلیٹ فارم نے غیر منافع بخش شعبے کو بااختیار میں اہم قدم اٹھایا ہے۔
یہ پلیٹ فارم مخیر حضرات کو اپنے عطیات جمع کرنے اور رمضان المبارک کے دوران خیراتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دیتا ہے۔ڈاکٹر القصبی نے کہا کہ اپنے چوتھے ایڈیشن میں نیشنل چیریٹی ورک مہم گزشتہ مہمات کے ذریعے حاصل کی گئی زبردست مانگ کی توسیع ہے، جس میں اس کے تیسرے ایڈیشن کی مہم بھی شامل ہے۔ پچھلے سال اس پلیٹ فارم سے جمع کردہ عطیات 760 ملین ریال سے زیادہ ہوگئے تھے جن سے 3 لاکھ98 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوئے۔
اس مہم نے گزشتہ سال رمضان کی 27 ویں شب کو 24 گھنٹوں کے اندر دنیا میں سب سے بڑے یومیہ عطیہ کے ساتھ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں عطیات جمع کرنے کا ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔احسان پلیٹ فارم مختلف خیراتی اور ترقیاتی شعبوں میں مہم کے دوران مخیر حضرات اور عطیہ دہندگان سے ڈیجیٹل عطیات وصول کرتا ہے۔ احسان انڈومنٹ فنڈ کے لیے پلیٹ فارم کی ایپلی کیشن اور ویب سائٹ (Ehsan.sa) کے ذریعے یا یونیفائیڈ نمبر: 8001247000 کے ذریعے عطیات جمع کرائے جا سکتے ہیں۔