سعودی عرب نے ایئر انڈیا کی درخواست مسترد کردی

ریاض ۔ 9 فروری (اے پی پی) سعودی عرب نے اسرائیل کے لئے فضائی حدود کو استعمال کرنے سے متعلق بھارتی درخواست مسترد کردی ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ بھارت کی اسرائیل کے لئے فضائی حدود کے استعمال کرنے سے متعلق دی گئی درخواست کو مسترد کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایئر انڈیا نے اسرائیل کے لئے براہ …

ریاض ۔ 9 فروری (اے پی پی) سعودی عرب نے اسرائیل کے لئے فضائی حدود کو استعمال کرنے سے متعلق بھارتی درخواست مسترد کردی ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ بھارت کی اسرائیل کے لئے فضائی حدود کے استعمال کرنے سے متعلق دی گئی درخواست کو مسترد کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایئر انڈیا نے اسرائیل کے لئے براہ راست شروع کی جانے والی کمرشل پروازوں کے لئے بند سعودی فضائی حدود استعمال کرنے کے لئے درخواست دے رکھی تھی۔