سعودی عرب نے پاکستان میں ریلیف سرگرمیوں میں تعاون کیلئے 396 میٹرک ٹن کھجوریں عطیہ میں دےدیں

171
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) سعودی عرب نے پاکستان میں ریلیف سرگرمیوں میں تعاون کی غرض سے 396 میٹرک ٹن کھجوریں عطیہ میں دےدیں۔ عالمی ادارہ برائے خوراک نے عطیہ وصول کیا جسے ڈبلیو ایف پی ریلیف اسسٹنس پروگرام کے تحت ایک لاکھ 48 ہزار رجسٹرڈ خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ عالمی ادارہ برائے خوراک کی نمائندہ لولہ کاسترو نے ایک بیان میں کہا کہ کھجور بھرپور غذائیت، وٹامنز اور منرلز کا اہم ذریعہ ہے۔