اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لئے قومی مہم کا آغاز کردیا۔ پاکستان میں سعودی عرب کے کنگ سلمان مرکز برائے امداد کے ترجمان ڈاکٹر سامر الجطیلی نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے ہوائی راستے سے”ایمرجنسی ریلیف”دو طیاروں کےساتھ منگل کو شروع کیا جائےگاجس میں پناہ گاہیں،خوراک اور طبی امدادی سامان موجود ہے۔
سعودی سفارت خانے کے مطابق شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کے سپروائزر عبداللہ الربیعہ نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے سعودی مہم کا آغاز کررہے ہیں۔