ریاض ۔24اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے شامی ہم منصب فیصل المقداد کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کی اور غزہ و گردو نواح میں جاری فوجی کشیدگی کم کرنے کے لیے راستہ تلاش کرنے بارے تبادلہ خیال کیا۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں رہنمائوں نے خطے میں جاری تنازعات میں اضافے کے تناظر اور فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق ایک منصفانہ حل تلاش کرنے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ وزرا ئے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات اور دونوں ممالک کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔