نیویارک ۔ 28 مارچ (اے پی پی) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل حملوں کو یمنی باغیوں کی شکست کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کارروائی سے ثابت ہوگیا ہے کہ حوثی کمزور اور شکست خوردہ ہوچکے ہیں۔ صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب یمن …
سعودی عرب پرحوثیوں کا حملہ ان کی شکست کا ثبوت ہے، شہزادہ محمد بن سلمان

مزید خبریں
نیویارک ۔ 28 مارچ (اے پی پی) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل حملوں کو یمنی باغیوں کی شکست کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کارروائی سے ثابت ہوگیا ہے کہ حوثی کمزور اور شکست خوردہ ہوچکے ہیں۔ صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب یمن کے بحران کو سیاسی عمل کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شہزادہ محمد نے اپنے اس موقف کا اعادہ کیا کہ انتہا پسند جماعتوں اور دہشت گردوں کی طرف سے اسلام کو یرغمال کیا گیا ہے، ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں سعودی ولی عہد نے کہا کہ تہران کے ساتھ طے پائے جوہری سمجھوتے نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکا نہیں۔ اس معاہدے سے ایران جوہری بم تیار کرنے میں تاخیر کرے گا تاہم یہ معاہدہ اسے ایٹمی ہتھیاروں سے روک نہیں سکتا۔







