ریاض ۔23جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کےقومی مرکز برائے تحفظ ماحولیات کے ماہر انجینئر رشاد الحریری نےایئرکنڈیشن میں استعمال ہونے والی فریون کی جگہ ماحول دوست گیس متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے ۔ اردو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایئرکنڈیشنگ سسٹم میں استعمال ہونے والی فریون گیس ماحول کے لیے نقصان دہ ہے، مملکت کا منصوبہ ہے کہ کولنگ سسٹم کے لیے متبادل گیس متعارف کرائی جائے۔رشاد …
سعودی عرب کا ایئرکنڈیشن میں استعمال ہونے والی فریون کی جگہ ماحول دوست گیس متعارف کرانے کا اعلان

مزید خبریں
ریاض ۔23جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کےقومی مرکز برائے تحفظ ماحولیات کے ماہر انجینئر رشاد الحریری نےایئرکنڈیشن میں استعمال ہونے والی فریون کی جگہ ماحول دوست گیس متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے ۔ اردو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایئرکنڈیشنگ سسٹم میں استعمال ہونے والی فریون گیس ماحول کے لیے نقصان دہ ہے، مملکت کا منصوبہ ہے کہ کولنگ سسٹم کے لیے متبادل گیس متعارف کرائی جائے۔رشاد الحریری نے کہا کہ ایئرکنڈیشنز میں استعمال ہونے والی مروجہ کولنگ گیس کی وجہ سے فضا میں گھٹن بڑھ جاتی ہے اور اوزون کی تہہ متاثر ہوتی ہے جس سے زمین کو براہ راست مضر لہریں پہنچتی ہیں جو نقصان کا باعث بنتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مملکت نے 90 کی دہائی سے اس جانب توجہ دینی شروع کی تھی اور مرحلہ وار ایئرکنڈیشننگ کے لیے استعمال ہونے والی گیس ایچ سی ایف سی 22کو تبدیل کرنے کے منصوبے پر کام کرنا شروع کیا تھا۔
مذکورہ گیس کو ایچ ایف سی 134سے تبدیل کیا جانے لگا تاکہ ماحول کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ویانا میں اوزون کی تہہ کے تحفظ کے لیے ہونے والے کنونشن میں تمام ممالک اس پرمتفق ہوئے کہ اوزون کا تحفظ ضروری ہے۔ 1987 میں اوزون کی لہر میں ہونے والے نقصان کا انکشاف ہوا تھا جس میں زمین کے تحفظ کے لیے اس کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا تھا۔ کنونشن میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ زمین کے تحفظ کے لیے درکار ضروری اقدامات کیے جائیں گے تاکہ اوزون کی طے کی حفاظت کی جا سکے۔واضح رہے کہ ایئرکنڈیشنگ سسٹم میں استعمال ہونے والی فریون گیس کلوروفلورو کاربن کا تجارتی نام ہے جسے سی ایف سی کہا جاتا ہے جو کیمیکل مرکبات کے اجزا سے تیار ہوتی ہے جس میں کلور ، کاربن اور فلور کے ذرات ہوتے ہیں۔فریون گیس کو اگر ہوا میں چھوڑا جائے تو یہ اوزون کی تہہ کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے جبکہ یہ گیس گھروں میں استعمال ہونے والے ایئرکنڈیشنز سے خارج ہوتی ہے تو اس سے ماحول کی گھٹن میں اضافہ ہوجاتا ہے۔







