سعودی عرب کا فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی سے مزید 20 طیارے خریدنے کا معاہدہ

85
سعودی عرب کا فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی سے مزید 20 طیارے خریدنے کا معاہدہ

ریاض ۔24اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ نے فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی ایئربس سے مزید 20 جہاز خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔اخبار 24کے مطابق وائیڈ باڈی کے جدید ترین اے 330 این ای او طیاروں میں سے 10 طیارے بجٹ ائیر لائن فلائی اے ڈیل کے لیے ہوں گے۔

طیاروں کی خریدری کے معاہدے پردستخط فرانس کے شہر ٹولوس میں ایئربس کی فیکٹری میں کیے گئے۔اس موقع پر سعودیہ گروپ کے ڈائریکٹر جنرل انجیئنر ابراہیم العمر اور ایئربس کمپنی کے سی ای او کرسٹین شیرربھی موجود تھے۔السعودیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ طیاروں کا پہلا بیڑا 2027 میں جبکہ دوسرا 2029 میں حوالےکیا جائے گا۔
۔