اقوام متحدہ ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت اور شہریوں کو میزائل حملوں کے جواب میں عالمی ادارے کے منشور کے مطابق اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔انھوں نے یہ بات العربیہ نیوز چینل کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہی ۔ انھوں نے مشرق وسطیٰ بالخصوص یمن میں جاری تنازع ، حوثیوں کے سعودی …
سعودی عرب کومیزائل حملوں کے جواب میں اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت اور شہریوں کو میزائل حملوں کے جواب میں عالمی ادارے کے منشور کے مطابق اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔انھوں نے یہ بات العربیہ نیوز چینل کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہی ۔ انھوں نے مشرق وسطیٰ بالخصوص یمن میں جاری تنازع ، حوثیوں کے سعودی عرب کی جانب حالیہ میزائل حملے ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے ،میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف مظالم اور شامی تنازعے سمیت دنیا میں درپیش مختلف مسائل کے بارے میں گفتگو کی ہے۔








