اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) رواں مالی سال 2019-20ءکے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران سعودی عرب کو پاکستانیبرآمدات میں سب سے زیادہ 69 فیصد کا اضا فہ ہوا ہے ۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال2017-18ءکے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران سعودی عرب کو کی جانیوالی برآمدات کا حجم 22.21ملین ڈالر تھا جبکہ رواں مالی سال 2019-20ءکے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران سعودی عرب کو کی جانیوالی برآمدات 37.52 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔اس طرح گزشتہ جولائی 2018ءکے مقابلہ میں جولائی 2019ءکے دوران سعودی عرب کو کی جانیوالی برآمدات میں15.31ملین ڈالر یعنی 69 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔