ریاض۔5جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کی خام تیل کی برآمدات گزشتہ 9 ماہ کے دوران بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔اخبار 24 کے مطابق کیپلر کمپنی کے ابتدائی اعداد وشمار کے مطابق سعودی تیل کی برآمدات گزشتہ ماہ یومیہ 6.06 ملین بیرل یومیہ ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ ’ورتکسا ‘ نے اس کا تخمینہ 6.05 ملین بیرل یومیہ لگایا تھا۔ انڈیا میں مارچ کے بعد یومیہ تیل کی فراہمی میں …
سعودی عرب کی تیل برآمدات 9 ماہ کے دوران بلند ترین سطح پر

مزید خبریں
ریاض۔5جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کی خام تیل کی برآمدات گزشتہ 9 ماہ کے دوران بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔اخبار 24 کے مطابق کیپلر کمپنی کے ابتدائی اعداد وشمار کے مطابق سعودی تیل کی برآمدات گزشتہ ماہ یومیہ 6.06 ملین بیرل یومیہ ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ ’ورتکسا ‘ نے اس کا تخمینہ 6.05 ملین بیرل یومیہ لگایا تھا۔
انڈیا میں مارچ کے بعد یومیہ تیل کی فراہمی میں اضافہ دیکھا گیا۔اوپیک پلس کے وزرائے توانائی نے دسمبر کے آغاز میں اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ تیل کے پیداواری ہدف کو 2026 کے آخر تک بڑھایا جائے گا اور اس پر بتدریج عمل کیا جائے گا۔تیل کی برآمدات میں اضافہ اوپیک پلس نے پیداوار میں کمی کے منصوبے کو اپریل تک ملتوی کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا تھا۔







