سعودی عرب کی جانب سے ویتنام کو یوم آزادی پر مبارکباد

124
King Salman bin Abdulaziz
King Salman bin Abdulaziz

ریاض ۔3ستمبر (اے پی پی):خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ویتنام کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے ویتنام کے صدر جنرل ٹولام کو تہنیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔سعودی قیادت نے ویتنام کی حکومت اور عوام کے لیے نیک جذبات کا اظہار کیا ہے۔