ملتان ۔27اگست (اے پی پی):سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) کی چھ رکنی ٹیم ماجد عبدالرحمٰن اے الوحہابی کی قیادت میں لاہور سے ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی۔ ٹیم کے ہمراہ ڈائریکٹر سیکیورٹی پی سی اے اے، ایئر کموڈور (ر) شاہد قادر بھی موجود تھے۔وفد کا استقبال چیف آپریٹنگ آفیسر/ایئرپورٹ منیجر انور ضیا اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان نے کیا۔ اس موقع پر تعارفی اجلاس منعقد ہوا اور وفد نے ٹرمینل بلڈنگ، کارگو کمپلیکس، ریمپ ایریا، کیٹرنگ سہولیات اور فلائٹ آپریشنز سمیت مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ اس دورے کا مقصد ایوی ایشن سیکیورٹی اور آپریشنل اقدامات کا جائزہ لینا تھا، جس میں مسافروں اور سامان کی اسکریننگ، طیاروں کی سیکیورٹی، کارگو آپریشنز، کیٹرنگ پروٹوکولز، ائیرلائن آپریشنز اور گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنسی کی کارکردگی شامل تھی۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے اور ہوابازی کے شعبے میں اعلیٰ ترین سیکیورٹی و سروس معیار کو برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔
سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی چھ رکنی ٹیم ملتان پہنچ گئی
- Advertisement -
- Advertisement -
متعلقہ خبریں