مکہ مکرمہ ۔ 20 جون (اے پی پی)سعودی عرب کی حکومت نے عمرہ زائرین کےلئے ملک میں داخلہ کی آخری تاریخ 2 جولائی مقرر کردی۔ جمعرات کو سعودی وزارت حج وعمرہ کے اعلامیہ کے مطابق عمرہ سروس کی خدمات فراہم کرنے والوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ آئندہ حج سے قبل عمرہ ویزوں کا الیکٹرانک اجراء17 جون سے بند کردیا گیا ہے تاہم ایسے زائرین جنہیں 17جون سے قبل …
سعودی عرب کی حکومت نے عمرہ زائرین کےلئے ملک میں داخلہ کی آخری تاریخ2 جولائی مقرر کردی

مزید خبریں
مکہ مکرمہ ۔ 20 جون (اے پی پی)سعودی عرب کی حکومت نے عمرہ زائرین کےلئے ملک میں داخلہ کی آخری تاریخ 2 جولائی مقرر کردی۔ جمعرات کو سعودی وزارت حج وعمرہ کے اعلامیہ کے مطابق عمرہ سروس کی خدمات فراہم کرنے والوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ آئندہ حج سے قبل عمرہ ویزوں کا الیکٹرانک اجراء17 جون سے بند کردیا گیا ہے تاہم ایسے زائرین جنہیں 17جون سے قبل ویزے جاری کئے گئے وہ 2 جولائی تک سعودی عرب داخل ہوسکتے ہیں۔ وزارت نے عمرہ کی خدمات فراہم کرنے وا لی کمپنیﺅں سے کہا ہے کہ ویزہ کی معیاد پوری ہونے پر تمام عمرہ زائرین کی متعلقہ ممالک کے لئے واپسی کو یقینی بنایا جائے، عمرہ ویزہ کی معیاد سے زائد مدت تک قیام کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔








