سعودی عرب کی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی مذمت

ریاض۔15جولائی (اے پی پی):سعودی عرب نے امریکاکے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت ہر قسم کے تشدد کو مسترد کرتی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں امریکا، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہر قسم کے تشدد کو مسترد کرنے پر …

ریاض۔15جولائی (اے پی پی):سعودی عرب نے امریکاکے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت ہر قسم کے تشدد کو مسترد کرتی ہے۔

اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں امریکا، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہر قسم کے تشدد کو مسترد کرنے پر زور دیا گیا۔ بیان میں حملے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ اور امریکی عوام سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں منعقد ریلی کے شرکا سے خطاب کے لیے سٹیج پر موجود تھے جب ان پر فائرنگ ہوئی جس کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ زخمی ہو گئے۔