سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کا احترام کیا جانا چاہیے، سینیٹر بلال مندوخیل
سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کا احترام کیا جانا چاہیے، سینیٹر بلال مندوخیل

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 16 ستمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر بلال احمد مندوخیل نے مکہ ریجن کو نشانہ بنانے کی مبینہ کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدس مقامات کی حرمت اور سلامتی پوری امتِ مسلمہ کے لیے انتہائی اہم ہے۔بدھ کو اپنے بیان میں سینیٹر بلال احمد مندوخیل نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور دیگر مقدس مقامات کو کسی بھی قسم کے حملے کا نشانہ بنانے کی کوشش ناقابل قبول ہے۔
مقدس مقامات کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کا احترام کیا جانا چاہیےجبکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے خاتمے کے لیے تمام فریقین کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ سینیٹر بلال احمد مندوخیل کا کہا کہ مسلم دنیا مقدس مقامات کی حرمت اور سلامتی کے معاملے پر متحد ہے اور حرمین شریفین کے تحفظ کو ہر سطح پر اہمیت حاصل ہے،انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مؤثر کردار ادا کرے اور ایسے اقدامات کی روک تھام کی جائے جو کشیدگی میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔






