جدہ ۔13اپریل (اے پی پی):سعودی عرب نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے عالمی ذخائر میں 650 ارب ڈالر اضافے سے متعلق تجویز کی حمایت کی ہے۔سعودی نجی ٹی وی ’العربیہ‘ کے مطابق سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا کہ یہ عالمی معاشی نظام میں اضافی لیکویڈیٹی فراہم کرکے معاشی بحالی کی کوششوں کو سپورٹ کرے گا۔آئی ایم ایف کے ذریعے ڈرائنگ کے خصوصی رائٹس 1969 میں رکھے گئے تھے اور اس کا مقصد رکن ممالک کے رقم کے ذخائر کو پورا کرنا ہے۔
آئی ایم ایف نے اس ہفتےسعودی عرب میں معاشی نمو کی پیش گوئی 2.6 فیصد سے 2.9 فیصد بڑھا دی ہے۔سعودی وزیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب معیشت کی بحالی میں تیزی لانے کے لیے کام کر رہا ہے اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے وژن 2030 کے تحت معاشی اور سٹکچرل اصلاحات کا عہد ہے۔
محمد الجدعان نے تیل کےعلاوہ بے روزگاری کی شرح میں کمی لانے کے لیے گذشتہ سال کے دوسرے نصف حصے میں اقتصادی بحالی پر زور دیا تھا۔سعودی وزیر خزانہ نےقرضوں کے رسک مینجمنٹ اقدامات پر توجہ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا تاکہ کم آمدنی والے ممالک کو خاص طور پرخطرات سے نمٹنے میں مدد ملے۔