ریاض۔30دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی سکیورٹی فورسز اور پولیس کی حفاظت میں مسجد اقصی کمپاونڈ میں اسرائیلی آباد کاروں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے جاری بیان میں اسرائیل کی جانب سے بین الااقوامی قوانین کی مسلسل کھلی خلاف ورزیوں اور مسجد اقصی کے تقدس پر کئے جانے والے متواتر حملوں کی مذمت کی ہے ۔
سعودی عرب نے بیان میں بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قابض اسرائیلی حکام کو اسلامی مقدس مقامات اور فلسطین میں بے گناہ شہریوں کے خلاف اس کی سنگین اور جاری خلاف ورزیوں کےلیے جوابدہ ٹھہرائے۔