سعودی عرب کی مسجد الاقصی و شام میں اسرائیلی حملے کی مذمت

ریاض۔27دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب نے شام میں اسرائیلی قابض افواج کے حملوں اور اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر کی جانب سے مسجد اقصی کے احاطے میں دراندازی کی مذمت کی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی وزارتِ خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے باقاعدہ منظم انداز میں مسجد الاقصی میں دراندازی سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے جو صریح خلاف ورزی …

ریاض۔27دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب نے شام میں اسرائیلی قابض افواج کے حملوں اور اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر کی جانب سے مسجد اقصی کے احاطے میں دراندازی کی مذمت کی ہے۔

اردو نیوز کے مطابق سعودی وزارتِ خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے باقاعدہ منظم انداز میں مسجد الاقصی میں دراندازی سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے جو صریح خلاف ورزی اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی افواج کی مسلسل عسکری کارروائیوں سے شام کی سلامتی اور استحکام و قیام امن کے لئے کی جانے والی کوششوں اور امکانات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

مزید خبریں