سعودی عرب کی میزبانی میںسعودی عرب کی میزبانی میں ’’لیپ ٹیک کانفرنس‘‘ کا چوتھا ایڈیشن 9 فروری سے شروع ہو گا‘‘ کا چوتھا ایڈیشن 9 فروری سے شروع ہو گا

93

ریاض۔22جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کی میزبانی میں ’’لیپ ٹیک کانفرنس‘‘ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 9 فروری سے ہو گا،کانفرنس 12 فروری تک جاری رہے گی۔ اردو نیوز کے مطابق ’’نئی دنیائوں میں‘‘ کے عنوان پر کانفرنس دارالحکومت ریاض کے شمال میں واقع ملھم میں ریاض ایگزیبیشن و کنونشن سینٹر میں منعقد ہو گی۔ اس ایونٹ کا اہتمام وزارت مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی، سعودی فیڈریشن فارسائبر سکیورٹی پروگرامنگ اینڈ ڈرونز اور’’تحالف کمپنی‘‘ نے بین الاقوامی کمپنی’’انفورما‘‘ پی ایل سی اور علاوہ ایونٹس انویسٹمنٹ فنڈ کے تعاون سے کیا ہے۔

دنیا کے سب سے بڑے ٹیکنالوجی ایونٹ میں 1800 سے زیادہ ٹیکنالوجی نمائش کنندگان، ایک ہزار مقررین اور 680 سٹارٹ اپس شامل ہوں گے۔ کانفرنس میں مالیاتی ٹیکنالوجی، سمارٹ سٹیز، ہیلتھ ٹیکنالوجی، ریٹیل کامرس، سپورٹس ٹیک سمیت متعدد شعبوں کا احاطہ کرنے والے 20 سے زائد ٹیکنالوجی ٹریکس پیش کئے جائیں گے۔

لیپ ٹیکنالوجی کانفرنس دنیا بھر کی معروف کمپنیوں زوم، ہواوے، مائیکروسافٹ، آرامکو، علی بابا کلاوڈ، اریکسن کو متوجہ کرے گی جو جدت طرازی اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے ایک معروف پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ اس ایونٹ میں ’’راکٹ فیول‘‘سٹارپ اپ مقابلہ بھی ہوگا جس میں ایک ملین ڈالر سے زیادہ کے انعامات دیئے جائیں گے۔ ’’لیپ ٹیک کانفرنس‘‘ کے گزشتہ ایڈیشن نے دنیا بھر کے 2 لاکھ 15 ہزار سے زیادہ وزیٹرز کو اپنی جانب متوجہ کیا تھا۔ نیا ایڈیشن زیادہ بہتر اورغیرمعمولی تجربات کے ساتھ مزید لوگوں کو اپنی جانب راغب کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔