سعودی عرب کی 15 جامعات دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں شامل

ریاض۔3ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی 15 جامعات دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ہوگئی ہیں۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے اس حوالے سے مملکت کی اعلی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 2020 کے مقابلے میں ہماری جامعات نے 2021 کے دوران اچھی پیشرفت کی ہے۔گزشتہ سال ’’ٹائمز‘ کی درجہ بندی کے مطابق مملکت کی صرف10 جامعات دنیا …

ریاض۔3ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی 15 جامعات دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ہوگئی ہیں۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے اس حوالے سے مملکت کی اعلی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 2020 کے مقابلے میں ہماری جامعات نے 2021 کے دوران اچھی پیشرفت کی ہے۔گزشتہ سال ’’ٹائمز‘ کی درجہ بندی کے مطابق مملکت کی صرف10 جامعات دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل تھیں مگر رواں سال ان کی تعداد 15 ہوگئی ہے-

اس طرح گزشتہ سال کے مقابلے میں 50 فیصد بہتری آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل’’ شنگھائی‘‘ کی درجہ بندی اور’’کیو ایس‘‘ کی درجہ بندی میں بھی دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی صف میں شامل ہونے والی سعودی جامعات کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری جامعات عالمی درجے کی یونیورسٹیوں کی حریف بن رہی ہیں۔ فہرست میں شامل ہونے والی جامعات’’ کنگ عبدالعزیز، شاہ فیصل، کنگ سعود، کنگ فہد، حائل، تبوک، امیرسطام بن عبدالعزیز، ام القری، امام عبدالرحمن، کنگ سعود فار ہیلتھ سائنس، کنگ فیصل، جدہ، قصیم اور طائف میں قائم یونیورسٹیاں ہیں۔