سعودی عرب کی 3 بندرگاہوں کی عالمی رینکنگ بڑھ گئی ، ٹاپ 100ورلڈ کنٹیر ہینڈلرز میں15 ویں نمبر پر پہنچ گئیں

ریاض ۔27اگست (اے پی پی):سعودی عرب کی 3 بندرگاہوں کی عالمی رینکنگ میں اضافہ ہوا ہے جس سے وہ 15 ویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں۔ایس پی اے نے رواں سال جاری ہونے والی ’لائیڈ لسٹ‘ رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ دنیا کی 100 سرفہرست بندرگاہوں میں مملکت کی پورٹس 16 ویں سے 15 ویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں۔جدہ اسلامی بندرگاہ نے گزشتہ سال تقریبا 5.6 ملین کنٹینرز …

ریاض ۔27اگست (اے پی پی):سعودی عرب کی 3 بندرگاہوں کی عالمی رینکنگ میں اضافہ ہوا ہے جس سے وہ 15 ویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں۔ایس پی اے نے رواں سال جاری ہونے والی ’لائیڈ لسٹ‘ رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ دنیا کی 100 سرفہرست بندرگاہوں میں مملکت کی پورٹس 16 ویں سے 15 ویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں۔جدہ اسلامی بندرگاہ نے گزشتہ سال تقریبا 5.6 ملین کنٹینرز ریکارڈ کرائے اور عالمی سطح پر 41 ویں سے 32 ویں نمبر پر پہنچ گئی،اس نے 2022 میں 4.96 ملین کنٹینرز کا ریکارڈ قائم کیا تھا ۔

کنگ عبداللہ پورٹ بھی 71 ویں سے 70 ویں نمبر پر ہے، اس نے گزشتہ سال 2.93 ملین کنٹینرز ریکارڈ کرائے جبکہ 2022 میں 2.905 ملین کنٹینرز ریکارڈ ہوئے تھے ۔دمام کی کنگ عبدالعزیز پورٹ جو 90 ویں نمبر پر تھی اس مرتبہ 82 ویں پوزیشن پر آگئی ، اس نے گزشتہ سال 2.305 ملین کنٹینرز کی ہینڈلنگ کی جبکہ اس کا سابقہ ریکارڈ 2.038 ملین تھا ۔