ریاض۔4جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں 5 تا 8جنوری تک بارش اور کہیں ژالہ باری کا امکان ہے۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں قومی مرکز برائے موسمیات نے بتایا کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، تبوک، الجوف، حدود الشمالیہ، حائل، قصیم، ریاض
عسیر اور مشرقی ریجن میں کہیں ہلکی جبکہ بعض جگہوں پر موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے۔ موسمیاتی مرکز نے بارش کی وجہ سے سردی میں بھی اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ تیز ہوا کے باعث ساحلی علاقوں میں بلند لہریں بھی اٹھ سکتی ہیں۔