سعودی عرب کے سوا کسی اور سے امداد حاصل نہیں کی‘ بان کی مون

159

اقوام متحدہ۔ 2 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ عالمی اداروں کے فنڈز کے حصول کے ذرائع کو شفاف بنانا ضروری ہے۔ بالخصوص دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکمت عملی طے کرتے وقت امداد کے حصول کے ذرائع کی وضاحت زیادہ اہمیت اختیار کر جاتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے سوا اقوام متحدہ نے کسی اور ذریعے سے عطیات وصول نہیں کیے ہیں۔العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری عالمی جنگ کو موثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے اپنے رکن ملکوں کی مدد کی جاتی ہے۔