سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی عام انتخابات میں کامیابی پر عمران خان اور ان کی جماعت کو مبارکباد

80

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی)سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی جماعت کو مبارکباد دی ہے۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق خادمین الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز السعود کی جانب سے عمران خان کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھجوایا گیا۔