خرطوم۔22جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے سوڈان کے شمالی علاقے البرقیق میں بے گھر افراد میں شیلٹربیگ تقسیم کیے۔ اردو نیوز کے مطابق شاہ سلمان مرکز کی جانب سے گزشتہ روز سوڈان کے شمالی علاقے البرقیق میں 600 شیلٹر بیگ تقسیم کیے گئے جس سے 3450 افراد کو فائدہ پہنچا۔ شاہ سلمان مرکز 2024 سے ایک منصوبے کے تحت متاثرہ افراد …
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز کی جانب سے سوڈان میں بے گھر افراد میں600 شیلٹر بیگ تقسیم

مزید خبریں
خرطوم۔22جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے سوڈان کے شمالی علاقے البرقیق میں بے گھر افراد میں شیلٹربیگ تقسیم کیے۔ اردو نیوز کے مطابق شاہ سلمان مرکز کی جانب سے گزشتہ روز سوڈان کے شمالی علاقے البرقیق میں 600 شیلٹر بیگ تقسیم کیے گئے جس سے 3450 افراد کو فائدہ پہنچا۔ شاہ سلمان مرکز 2024 سے ایک منصوبے کے تحت متاثرہ افراد کو فوری پناہ گاہ کی امداد کے تحت یہ کام انجام دے رہا ہے،
یہ امداد مملکت کی جانب سے انسانی ہمدردی کے تحت کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے ذریعے دنیا کے مختلف ضرورت مند ممالک کے لوگوں کو فراہم کی جاتی ہے۔ اس امداد میں شیلٹر بیگز، اشیا خورد و نوش اور دیگر اشیاکے علاوہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد اور دوائیں بھی فراہم کی جاتی ہیں۔







