سعودی عرب کے قومی محکمہ موسمیات کی پیر تک بارش کی پیشنگوئی ، محکمہ شہری دفاع کی شہریوں کو سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

163

ریاض۔26جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے قومی محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں پیر تک بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

اردو نیوز کے مطابق سعودی قومی محکمہ موسمیات سے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الباحہ ، عسیر ،وادی الدواسر،عفیف اور جازان میں ہلکی جبکہ مدینہ منورہ مکہ مکرمہ ،طائف ، میسان ، اضم ، الکامل اور العرضیات میں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔پیر تک یہ سلسلہ خلیص ، جموم ، القنفذہ اور للیث تک پھیلنے کا امکان ہے۔

محکمہ شہری دفاع کی جانب سے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ بارش کے دوران ہائی ویزے پرسفر کرتے وقت احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں خاص طورپر ندی نالوں کو عبور نہ کریں اور نہ ہی نشیبی علاقوں میں قیام کریں،جن مقامات پربارش کا امکان ہے وہاں لوگوں کو چاہیے کہ وہ سفر کے دوران احتیاطی تدابیر پرعمل کریں۔