ریاض۔12اگست (اے پی پی):سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ رواں ہفتے کے وسط تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ رواں ہفتے کے وسط تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے ریاض، مدینہ منورہ اور نجران ریجن میں موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اور ہدایات پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ شہری ڈیموں، وادیوں اور نشیبی مقامات کے قریب نہ جائیں۔ موسم کی صورتحال سے متعلق ہدایات پر عمل درآمد کیا جائے۔