ریاض ۔26جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے نیول فورسز کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فہد الغفیلی سے جمعرات کو کورین نیوی آپریشنز کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل یانک ینک مو نے ملاقات کی۔
اردو نیوز کے مطابق سعودی وزارت دفاع نے ایکس اکاؤنٹ پر بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں فریقین کے درمیان دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کو درپیش چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔