جدہ ۔ 23 جون (اے پی پی) سعودی عرب کے وزیر ثقافت و اطلاعات عواد بن صالح العواد نے وزارت اطلاعات کے ایڈیشنل سیکرٹری اور پاکستانی وفد کے سربراہ شفقت جلیل کا جدہ میں خیر مقدم کیا۔ ملاقات کے دوران شفقت جلیل نے سعودی وزیر کو پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ سید علی ظفر کی طرف سے نیک تمناﺅں کا پیغام پہنچایا اور ان …
سعودی عرب کے وزیر ثقافت و اطلاعات سے وزارت اطلاعات کے ایڈیشنل سیکرٹری اور پاکستانی وفد کے سربراہ شفقت جلیل کی جدہ میں ملاقات

مزید خبریں
جدہ ۔ 23 جون (اے پی پی) سعودی عرب کے وزیر ثقافت و اطلاعات عواد بن صالح العواد نے وزارت اطلاعات کے ایڈیشنل سیکرٹری اور پاکستانی وفد کے سربراہ شفقت جلیل کا جدہ میں خیر مقدم کیا۔ ملاقات کے دوران شفقت جلیل نے سعودی وزیر کو پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ سید علی ظفر کی طرف سے نیک تمناﺅں کا پیغام پہنچایا اور ان کی طرف سے دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ سعودی وزیر نے اپنے گزشتہ برس کے دورہ پاکستان کا اعادہ کیا اور اس دورے کی دعوت کو قبول کیا۔ ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے دونوں برادر ممالک کے مابین ذرائع ابلاغ کے شعبہ میں تعاون کے مزید فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔








