اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا طیارہ جونہی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا تو پاک فضائیہ کے طیاروں نے شایان شان استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاک فضائیہ کے ایف 16 اور جے ایف 17تھنڈر طیاروں نے شاہی طیارے کو اپنے حصار میں لے لیا اور معزز مہمان کے طیارے کے دائیں اور بائیں جانب فار میشن میں پرواز کرتے ہوئے انہیں بحفاظت منزل مقصود تک پہنچایا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اتوار کو دو روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان آئے ہیں۔جونہی معزز مہمان کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا پاک فضائیہ کے ایف 16 فالکن اور جے ایف 17تھنڈر طیاروںنے نور خان ایئر بیس پر لینڈنگ تک رائل طیارے کو فارمیشن کی شکل میں اپنے حصار میں لئے رکھا۔پاکستان کے سرکاری دورے پر آنے والے برادرممالک کے سربراہان کو اس انداز میں خوش آمدید کہنے کی یہ پاکستان اور پا ک فضائیہ کی درخشاں اور منفرد روایت ہے جسے برقرار رکھا گیا۔