سعودی عرب 56 ویں انٹرنیشنل کیمسٹری اولمپیارڈ21 کی میزبانی کرے گا

186

ریاض۔24جون (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت تعلیم، کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن ’’موھبہ‘‘ اور کنگ سعود یونیورسٹی کے زیر اہتمام56 ویں انٹرنیشنل کیمسٹری اولمپیارڈ21 جولائی سے منعقد ہو گا،جو 30 جولائی تک جاری رہے گا۔ اردو نیوز کے مطابق یہ ایونٹ کنگ سعود یونیورسٹی میں ہوگا جس میں 90 ممالک کے 340 سے زیادہ طلبہ اور 400 یونیورسٹی پروفیسرز اور کیمسٹری کے اساتذہ شرکت کریں گے۔

انٹرنیشنل کیمسٹری اولمپیارڈ جو اہم سائنسی مقابلوں میں سے ایک ہے ہائی سکول کے باصلاحیت طلبہ مقابلہ کرتے ہیں۔ اس کا مقصد کیمسٹری کے پیچیدہ اور تخلیقی مسائل کو حل کرکے اس موضوع میں دلچسپی پیدا کرنا، اس شعبے میں بین الاقوامی رابطوں اور سائنس سے دلچسپی رکھنے والے مختلف قومیتوں کے نوجوانوں کے درمیان دوستی کو فروغ دینا ہے۔ ’’موھبہ‘‘ فاؤنڈیشن کی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے انٹرنیشنل کیمسٹری اولمپیارڈ کی میزبانی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ٹیلنٹ، سائنس اور انویشن کی سپورٹ کے لیے مملکت کے عزم کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر آمال بنت عبداللہ الھزاع اولمپیارڈ کی میزبانی کے لیے قائم نگران کمیٹی کی چیئرمین ہیں۔

سعودی عرب اس سے قبل اس ایونٹ میں 14 چاندی اور 25 کانسی کے تمغے جیت چکا ہے۔ سعودی ٹیم نے سوئٹزرلینڈ میں 2023 میں ہونے والے انٹرنیشنل کیمسٹری اولمپیارڈ میں4 اعزاز حاصل کیے تھے۔