ریاض ۔23ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب نے مسام پراجیکٹ کے تحت گزشتہ ہفتے کے دوران یمن کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کی نصب مزید ایک ہزار338 بارودی سرنگوں کو صاف کر دیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی نگرانی میں مسام پراجیکٹ کے تحت خصوصی ٹیموں نے یمن کے مختلف علاقوں سے 3 اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں، ایک ہزار 300 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز اور35 اینٹی ٹینک بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا ہے۔
سعودی عرب کے منصوبے مسام کے منیجنگ ڈائریکٹر اسامہ القصبی نے کہا کہ 2018 میں منصوبے کے قیام کے بعد سے اب تک 4 لاکھ 62 ہزار 289 بارودی سرنگوں کو صاف کیا جا چکا ہے۔